Ahmed Alvi

Add To collaction

17-Jun-2022 طنزیہ مزاحیہ شاعری


طنزیہ مزاحیہ شاعری 
ہم نہ کلمے سے ہیں نہ قوت ایمانی سے
ہم مسلمان ہیں دراصل مسلمانی سے

باز آتا نہیں ملا کبھی شیطانی سے 
تیرھواں بچہ ہے یہ تیسری ملانی سے 

ہم ثریا کے ہیں عاشق یا مدھو بالا کے 
ہم کو سیّد سے غرض اور نہ نعمانی سے

تمکنت باتوں سے چہرے سے رعونت نہ گئی 
دست بردار ہوئے حالانکہ سلطانی سے

جتنا امریکی کو ہوتا ہے وطن سے اپنے
عشق اتنا ہے ہمیں قورمہ بریانی سے

نعمتیں آج کی افطاری میں کیا کیا ہیں بت
میں نے رمضان سے پوچھا یہی رمضانی سے

خوب ہی چھان پھٹک کر ہوا پہلا سودا 
ہاں مگر عقد مکرر ہوا نادانی سے

اس لئے آج تک محفوظ ہے گردن اپنی 
اہلیہ خوش ہے مری جیب کی قربانی سے

دانت نقلی بھی نہیں منھ میں تمہارے اب تو 
سب کو مرعوب کرو اپنی زباں دانی سے

آج کے دور میں وارث ہے زٹل کا علوی
بن گئے گھوڑے گدھے بھی یہاں دربانی سے 

   1
0 Comments